اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے اس سلسلے میں کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اتوار کی رات بحراحمر میں المخا بندرگاہ پر سعودی عرب کے بحری جنگی جہاز کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو گیا-
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یہ بحری جنگی جہاز یمن کے ساحلی علاقوں پر مسلسل حملے اور گولہ باری کر رہا تھا- سعودی عرب کا یہ نواں بحری جنگی جہاز ہے جو یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تباہ کیا ہے- یمنی جوانوں نے اتحادی فوجیوں کا آٹھواں بحری جنگی جہاز سولہ دسمبر کو تباہ کیا تھا-
یمنی سیکورٹی فورس نے سعودی عرب کا جاسوس طیارہ مارگرایا
عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے صوبہ تعزکے علاقے جحملیہ میں پرواز کرنے والے سعودی عرب کے جاسوس طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ انصاراللہ کے جوانوں نے سعودی جاسوس طیارے کا ملبہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب یمنی فوج نے عوامی رضاکارفورس کے جوانوں کے تعاون سے تعزمیں واقع سعودی ایجنٹوں کے سب سے بڑے اڈے، حص العاوہ اور الکربہ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اسی صوبے کے ضباب نامی علاقے میں واقع دو اہم فوجی ٹھکانوں کو سعودی عرب کے ایجنٹوں سے آزاد کرالیا ہے۔ صوبہ مآرب سے ملنے والی خبروں کے مطابق یمنی فوج کے جوانوں نے ایک غیر معمولی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں جارح فوجیوں کو گرفتار اور متعدد کو ہلاک کردیا ہے۔ دریں اثنا یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد نے سعودی جارحیت کے خلاف صوبہ عمران میں مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن پرسعودی جارحیت بند کرائیں اور عوام کی مشکلات حل کرنے کے لیے سامنے آئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169